ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

یوم اقبال:پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا میں تقریب

ویب ڈیسک
10 Nov, 2021

10 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
10 Nov, 2021

10 نومبر ، 2021

یوم اقبال:پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا میں تقریب

post-title

پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے صادقین فاونڈیشن امریکہ کے تعاون سے منعقدہ 4 روزہ نمائش اور کونسل میں قائم ادبی بیٹھک کا افتتاح کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کر دیا۔ اس موقع پہ ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی، اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان خالق بھٹی اور دیگر موجود تھے۔
 نمائش میں صادقین کے علامہ اقبال کی شاعری کی تشریح کرتے فن پارے رکھے گئے تھے۔ افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ہر دور میں مثالی معاشرت اور ریاست کیلیے مشعل راہ ہیں اور انکی شاعری اور سوچ اس کی مکمل عکاسی کرتی ہے شاعر مشرق ہونے کے باوجود دنیائے عالم اب تک انکی گرویدہ اور تقلید کرتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صادقین کا رنگوں کے حسین امتزاج سے اقبال کی شاعری کی ممکنہ تشریح کو خود میں اک نایاب کام ہے جس کا سرگودھا میں آنا نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کونسل میں ادبی بیٹھک کا قیام ادب دوست ہونے کا ثبوت ہے جو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کی عین مطابق ہے۔ آرٹس کونسل 12 نومبر کو قومی سطح کی علامہ اقبال کانفرنس بھی منعقد کر رہی ہے  انہوں نے کہا کہ ادبی بیٹھک یقینی طور پہ مشاہیر سرگودھا ڈاکٹر وزیر آغا ،احمد ندیم قاسمی اور واصف علی واصف جیسے دیگر کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے اس خطے کا ادبی دنیا نام روشن کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ اس موقع پہ سرگودھا کے معروف شعراء جن میں یوسف خالد، ممتاز عارف، نجمہ منصور، سمن سلطان، منیبہ زہرا، منزہ انور گوئندی فرخ اعجاز، مومن ہاشمی، ارشد محمود ارشد، اور مصوروں میں سید انور، عمران پاشا، کاشف دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے فن اور فنکار کی ترویج کے لیے کیے گئے اقدامات سراہا۔ 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM