ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو

ویب ڈیسک
14 Jul, 2022

14 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
14 Jul, 2022

14 جولائی ، 2022

یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو

post-title

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری سمیت بہروز سبزواری اور جاوید شیخ عید الاضحیٰ کے موقع پر نشر کیے جانے والے نجی ٹی وی کے پروگرام کے مہمان بنے۔دورانِ شو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ 'جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی۔

اداکارہ کی بات پر بہروز سبزواری بولے کہ 'میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد صاحب نے ان دونوں کا دکھ بٹانے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشریٰ سے کہا کہ یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 'اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو۔

اداکارہ نے کہا کہ 'ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے، میں سنجیدہ بات کررہا ہوں '۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ 'ہم لوگ بہت ہی اچھے دوست ہیں اور ایسی کوئی بات کبھی نہیں سوچی، میں نے قاضی واجد کی بات سن کر جاوید کو فون کیا اور کہا کہ تمہارے لیے بہت ہی اچھا رشتہ آیا ہے، لڑکی بہت اچھی ہے، جاوید نے پوچھا کون ہے تو میں نے کہا واجد بھائی میرا نام لے رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'جاوید بھی سن کر قہقہہ لگانے لگا جس پر قاضی بھائی نے کہا کہ تم لوگ بڑے بدتمیز ہو، میں ایک بات کہہ رہا ہوں۔بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ 'ایک بار میں نے کہا قاضی بھائی عید پر میں کھانا کروں گی تو انہوں نے مجھے آنکھ مار کر کہا کہ ان کو بھی بلا لینا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں نریمان انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

سال 2019 میں انہوں نے اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کر لی ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM