ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

 یہ تاشر غلط ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے: شوکت ترین

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

 یہ تاشر غلط ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے: شوکت ترین

post-title

اسلام آباد: فنانس ڈویژن نے اعلان کیا کہ واشنگٹن میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اےپی این این کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری فنانس ڈویژن واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی کر رہے ہیں۔
دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیمیں متعلقہ ڈیٹا سیٹ کے تبادلے کے بعد ورچوئل فارمیٹ میں تفصیلی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فنانس ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام کے لیے کسی بھی مرحلے پر کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانی سفارتخانے میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دور کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سیکریٹری خزانہ قرض دہندہ ادارے سے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے واشنگٹن میں رکیں گے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک اور وہ نیویارک سے ورچوئلی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ تاشر غلط ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ 
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈلاک کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بہترین بات چیت چل رہی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15 اکتوبر کو مذاکرات شروع ہوئے تھے اور اسی روز وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات بھی کی اور جمعہ کے روز جہاں سے مذاکرات ختم ہوئے تھے، پیر کی صبح وہیں سے دوبارہ بات چیت شروع ہو گی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مجھے تاکید کی کہ میڈیا میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے حوالے سے چلنی والی منفی خبروں پر وضاحت جاری کروں کہ ایسی خبروں سے غلط تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بہترین بات چیت چل رہی ہے اور بات چیت کافی آگے تک پہنچ گئی ہے، سیکریٹری خزانہ اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں اور مذاکرات ختم کر کے ہی واپس آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ سال جو تخمینے لگائے تھے اس کے برعکس ہماری معاشی کارکردگی کافی بہتر رہی تھی، ابھی بھی اگر آئی ایم ایف کے اپنے تخمینے ہیں تو ہماری ٹیم انہیں معاشی اشاریوں کے حوالے سے آگاہ کر رہی ہے، امید ہے کہ وہ آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے بھارت اور جاپان جیسے ممالک سمیت پاکستان کی کرنسی پر بھی دباؤ آیا ہے تاہم یہ عارضی مسئلہ ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM