ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی، معیشت مزید تباہ ہو گی: شہباز شریف

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی، معیشت مزید تباہ ہو گی: شہباز شریف

post-title

لاہور: (اےپی این این) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی، معیشت مزید تباہ ہو گی۔ حمزہ شہباز نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنسز پر کارروائی 5نومبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور عدالت سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
شہبازشریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد گواہ کے بیانات ریکارڈ ہوتے وقت ویڈیو ریکارڈنگ ضروری ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس معاملے کو دیکھ لیں گے، عدالت نے کارروائی5 نومبر تک ملتوی کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تباہی قرار دے دیا۔ بولے یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی، معیشت مزید تباہ ہو گی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس لگانے کا کہا ہے۔
احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، احتساب عدالت کے اطراف میں راستوں کو خاردار تار اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بندرکھا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM