ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

امریکی خاتون کے پاؤں دنیا میں سب سے بڑے، گنیز ورلڈریکارڈز میں نام درج

ویب ڈیسک
17 Nov, 2022

17 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
17 Nov, 2022

17 نومبر ، 2022

امریکی خاتون کے پاؤں دنیا میں سب سے بڑے، گنیز ورلڈریکارڈز میں نام درج

post-title

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی رہائشی ایک خاتون نے دنیا کے سب سے بڑے پاؤں ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ہربرٹ نامی خاتون کا قد 6 فٹ 9 انچ ہے، ان کےدائیں پاؤں کا ناپ 33.1 سینٹی میٹر (تقریباً 13 انچ) ہے جب کہ بائیں پاؤں کا ناپ 32.5 سینٹی میٹر (12.79 انچ)  ہے۔

ہربرٹ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے انٹر ویو میں بتایا ہے کہ 'میری والدہ کا قد 6 فٹ اور 5 انچ جب کہ والد کا  6 فٹ 4 انچ ہے، اسی لیے ان کو یہ اونچا لمبا قد وراثت میں ملا ہے۔

خاتون نے اپنے انٹر ویو میں مزید بتایا کہ 'بچپن میں سوچتی تھی کہ اتنا لمبا قد برا ہے لیکن والدین نے خود اعتمادی پیدا کی، جب بھی مارکیٹ شاپنگ کے لیے جاتی تو کبھی بھی  زنانہ ناپ میں جوتا نہیں ملا، مجھے مردوں کے جوتے پہننے پڑتے تھے '۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ وہ انٹر نیٹ پر شاپنگ کرتے وقت سب سے بڑا سائز تلاش کرتی ہیں اور ان لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو ان کے ناپ کا جوتا تیار کرسکیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربرٹ سوشل میڈیا کے ذریعے ان خواتین سے جڑنے کی کوشش کرتی ہیں جو لمبا قد ہونے کی وجہ سے جوتوں کے ناپ کے مسئلے سے دوچار ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM