ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

انٹرنیٹ کی دنیا میں اس تصویر کی دھوم کیوں ہے؟

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

انٹرنیٹ کی دنیا میں اس تصویر کی دھوم کیوں ہے؟

post-title

 

اوپر موجود تصویر دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اس کی دھوم کیوں ہے۔

کیا کوئی اندازہ ہوا؟ اگر نہیں تو بڑے جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں جس کا سامنا ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو ہوچکا ہے۔

درحقیقت آپ کی طرف دیکھنے والا یہ چہرہ حقیقی نہیں بلکہ ان رئیل انجن ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بنایا گیا ہے۔اس ٹول کو حقیقی نظر آنے والے ڈیجیٹل دنیا کے انسانوں یا ورچوئل افراد تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کرافٹون کو ویسے تو پب جی گیم کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب اس کی جانب سے ایک مختلف شعبے میں قدم رکھتے ہوئے ورچوئل لڑکی کو تیار کیا گیا ہے جسے اینا کا نام دیا گیا ہے۔

ana-1
 

کمپنی کے مطابق اینا اس کے ویب 3 ایکو سسٹم کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔کمپنی نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اینا دنیا بھر کے نوجوانوں کی توجہ کھینچ کر مقبول ہوسکے گی۔

یہ ورچوئل لڑکی مستقبل قریب میں اپنا میوزک ٹریک بھی ریلیز کرے گی اور کمپنی کے مطابق انٹرٹینمنٹ اور ای اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں کارآمد ثابت ہوسکے گی۔ویسے یہ تصور نیا نہیں، اس طرح کے ڈیجیٹل کردار پہلے بھی میوزک ویڈیوز سے لے کر ویڈیو گیمز میں نظر آچکے ہیں۔

مگر کرافٹون کمپنی ٹیکنالوجی کے اس شعبے میں قدم رکھ کر ممکنہ طور پر اپنی گیمز کے کرداروں کو زیادہ بہتر بنانا چاہتی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اینا کے بارے میں مزید تفصیلات رواں برس کسی وقت جاری کی جائیں گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM