ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ مکمل کرکےکہاں گئے،تصاویر شیئر کر دیں

مسرت ثمینہ
21 Jan, 2022

21 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
21 Jan, 2022

21 جنوری ، 2022

بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ مکمل کرکےکہاں گئے،تصاویر شیئر کر دیں

post-title

علی فضل گذشتہ کئی ماہ سے اپنی ہالی وڈ فلم قندھار کی عکسبندی میں مصروف تھے جہاں سے فارغ ہوکر وہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں اپنے نام کا لوہا منوانے والے اور ترقی کی کئی منازل طے کرنے والے بھارت کے مسلمان اداکار علی فضل ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔اداکار نے انسٹاگرام پر حرم شریف اور مدینہ کی کچھ جھلکیاں ایک خوبصورت ویڈیو  کے طور پر شیئر کیں جس میں علی فضل ماسک پہنے احرام میں ملبوس دکھائی دیے،علی نے پوسٹ پر طویل کیپشن بھی لکھا کہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ آنا میری شوٹ ختم کرنے کا کتنا خوبصورت طریقہ ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔
اداکار نے اپنا یہ دورہ مرحوم نانا اور والدہ کے نام کیا اور کہا کہ ان کے جانے کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، یہ ایسا زخم ہے جس کا کوئی مرہم نہیں لیکن میں نے ان کے لیے دعا کی اور ناصرف ان کے لیے بلکہ اپنے آس پاس موجود ہر شخص کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔علی فضل کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی وہیں کچھ صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ اداکاری اسلام میں حرام ہے۔
واضح رہے کہ اداکار علی فضل نے 2009 میں بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم3Idiotsسے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد ان کی ویب سیریز مرزا پور کافی مقبول ہوئی، 2015 میں علی فضل نے ہالی وڈ فلمFurious 7میں گیسٹ اپیئرنس دی اور اب اداکار دو مزید ہالی وڈ فلموں 'Death On The Nile' اور 'Kandahar' میں دکھائی دیں گے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM