ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ہم اداروں کا کام ا نہی سے کرائیں گے، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ہم اداروں کا کام ا نہی سے کرائیں گے، سپریم کورٹ

post-title

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے ، ان کا کام انہی سے کرائیں گے، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا تھا۔

سپریم کورٹ میں خیبر یونیورسٹی کی میڈیکل طالبہ کا داخلہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد منسوخ ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی بینچ نے خیبر یونیورسٹی کی اپیل خارج کردی۔

عدالت نے خیبر یونیورسٹی کی اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ یونیورسٹی ابتدا میں ہی کوئی فیصلہ کرتی تو اسے درست قرار دیا جا سکتا تھا ، تعلیم مکمل اور پریکٹس شروع کرنے کے بعد رجسٹریشن منسوخ کرنا انصاف کے منافی ہوگا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طالبہ نے میڈیکل سال دوم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا، طالبہ نے باقی سالوں کا امتحان بھی سیپلمنٹری میں ہی پاس کیا، تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخ کیا گیا کہ پانچواں چانس نہیں لے سکتی، دوران تعلیم یونیورسٹی اور پی ایم ڈی سی نے غفلت کا مظاہرہ کیا،ایکشن نہیں لیا۔ یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت طالبہ کو حکم دے کہ وہ یونیورسٹی کو ہرجانہ ادا کرے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جرمانے عائد کرنا متعلقہ ادارے کا کام تھا ہمارا نہیں، آپ خود سوئے رہے اور ہمیں کہہ رہے ہیں جاگ جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے انہی سے کرائیں گے، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا تھا۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا ہم نے کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی لیکن ہم اداروں کی پشت پر تھے، اسی سے ہی پنجاب میں شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM