ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

جھڈو:15 دن سے پانی بند،شہری بوند بوند کو ترس گئے

قیصر راجہ راجپوت
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

قیصر راجہ راجپوت
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

جھڈو:15 دن سے پانی بند،شہری بوند بوند کو ترس گئے

post-title

جھڈو( قیصر راجہ راجپوت )  پبلک ہیلتھ انتظامیہ نے پندرہ دن سے شہر کا پانی بندکیا ہوا ہے شہری شدید گرمی میں پانی کے قطرے قطرے کے لیے پریشان، واٹر سپلائی انتظامیہ سر عام پانی فروخت کرنے میں مصروف ہے۔

  تالابوں میں وافر مقدار میں پانی موجود ہونے کے باوجود جان بوجھ کر جھڈو شہر کی پانی کی سپلائی بند کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں بھٹی محلہ ،حاجی عاشق کالونی،ھاشم کالونی ،عابدکالونی،علی کو ہاوسنگ سوسائٹی غلام حسین کالونی ,راجپوت محلہ ،پنجابی محلہ سمیت شہر کے کئی علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔

ممتاز کھوسو علی احمد غلام محمد محمد اشرف رمیش کمار نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ نے پندرہ دن سے پانی کی فراہمی بند کی ہوئی ہے شدید گرمی میں پانی کی سپلائی بند ہونے کے باعث سخت پریشان ہیں ۔

دوسری جانب واٹر سپلائی انتظامیہ سرعام ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر دو ہزار روپے فی ٹینکر میں پانی فروخت کرنے میںمصروف ہے ۔

پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث عورتیں مرد اور چھوٹے معصوم بچے سارا دن پانی کے لیے پریشان حال سرگرداں ہیں۔

 جھڈو کے شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ سمیت اعلیٰ عملداروں سے پبلک ھیلتھ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے اور پانی کی سپلائی کو بہتر بنایا جائے ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM