ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ارشد شریف قتل کیس: وقار نے تحفظ کیلئے کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا

ویب ڈیسک
16 Nov, 2022

16 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
16 Nov, 2022

16 نومبر ، 2022

ارشد شریف قتل کیس: وقار نے تحفظ کیلئے کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا

post-title

سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد نےکینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وقار نے اپنی سلامتی سے متعلق خدشات کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور استدعا کی کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد جان کو خطرہ ہے، تحفظ کی ضرورت ہے۔

اس پر کینیڈین سفارتی حکام نے جواب دیا کہ ذاتی حیثیت میں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تاہم وقارکینیڈا کے تمام شہریوں کو حاصل سہولتوں کےحقدار ہیں۔

اس حوالے سے وقار اور خرم کے وکیل نے جیونیوزسےگفتگو میں کہا کہ میرے موکل خوفزدہ ہیں، ان کی جان کوخطرہ ہے۔

ارشدشریف کے قتل کے وقت خرم احمد وہ گاڑی چلارہےتھےجس پرپولیس نےگولیاں برسائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وقاراحمد کینیڈا کی شہریت رکھتا ہے، خرم احمد نیروبی میں کام کرتا ہے اور وہیں رہتا ہے۔

وقاراحمد کے ایک اور بھائی کے پاس بھی کینیڈا کی شہریت ہے، وہ بھی وہیں رہتا ہے۔ وقاراحمد، خرم اور جمشید خان ایموڈمپ کے بزنس پارٹنر ہیں، وقاراحمد اور خرم احمد  ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کے مرکزی کردار ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM