ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

12 سال کی عمر میں یونیورسٹی میں داخلہ لینے والا بچہ

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

12 سال کی عمر میں یونیورسٹی میں داخلہ لینے والا بچہ

post-title

12 سال کی عمر میں بیشتر بچوں کو تعلیم سے زیادہ کھیل کود میں دلچسپی ہوتی ہے اور اسکول میں بھی چھٹی یا 7 ویں کلاس میں ہی پڑھ رہے ہوتے ہیں۔

مگر دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک 12 سالہ بچے کو یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے۔آدم الرافع نامی بچے کو دبئی کی Wollongong یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے۔

آدم الرافع یونیورسٹی میں میڈیا سے متعلق کورس کا حصہ بنا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یونیورسٹی میں داخل ہونے والا کم عمر ترین فرد بھی بن گیا ہے۔

آدم نے ایک سال کی عمر میں مطالعہ کرنا شروع کردیا تھا اور 4 سال کی عمر میں وہ پرائمری اور سیکنڈری دونوں اسکولوں میں جارہا تھا۔

کچھ عرصے قبل TEDx ٹاک میں خطاب کرتے ہوئے آدم الرافع نے کہا کہ 'مجھے ان مضامین میں تبدیلیاں لاکر خوشی ہوگی جن میں مجھے سب سے زیادہ دلچسپی ہے۔

یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں آدم الرافع نے کہا کہ 'میں ہر چیز کے لیے پرجوش ہوں، یو اے ای کے کم عمر ترین فرد کی حیثیت سے یونیورسٹی میں جانے کا احساس بہت زبردست ہے'۔

وہ 11 ویں جماعت کی تعلیم کے لیے اسکول بھی جاتا رہے گا جبکہ ہفتے میں ایک بار یونیورسٹی جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا میں یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے کم عمر ترین فرد کا عالمی ریکارڈ Michael Kearney کے پاس ہے جو 1994 میں 8 سال کی عمر میں امریکا کی ساؤتھ Alabama یونیورسٹی میں داخل ہونے بعد 10 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے میں کامیاب ہوا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM