ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عمر اکمل کا وقار اور مکی آرتھر پر کیرئیر خراب کرنیکا الزام

ویب ڈیسک
15 Jun, 2022

15 جون ، 2022

ویب ڈیسک
15 Jun, 2022

15 جون ، 2022

عمر اکمل کا وقار اور مکی آرتھر پر کیرئیر خراب کرنیکا الزام

post-title

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز وقار یونس اور مکی آرتھر پر جانبداری اور غیر منصفانہ فیصلوں کے تحت کیرئیر خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عمر اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار ایک پروگرام کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، یہ موقع ان سے ان دونوں نے چھینا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'مکی آرتھر کے مجھ سے ذاتی مسائل تھے اور اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور آج تک سب خاموش ہیں لیکن بعدازاں مکی آرتھر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ انہوں نے میرے ساتھ غلط زبان استعمال کی۔

عمر اکمل نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان چند نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ کہیں کہ مجھے 2016 کے ورلڈکپ کے لیے نمبر تین پر بیٹنگ کرنے بھیجیں ، عمران خان نے خود وقار یونس سے پوچھا کہ میں ٹاپ آرڈر میں شامل کیوں نہیں ہوں لیکن اس کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں وقار یونس کو ایک لیجنڈری بولر کے طور پر دیکھتا ہوں لیکن بطور ہیڈ کوچ انہیں سمجھ نہیں سکا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM