ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے دسویں کانووکیشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک
13 Jan, 2023

13 جنوری ، 2023

ویب ڈیسک
13 Jan, 2023

13 جنوری ، 2023

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے دسویں کانووکیشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا

post-title

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور نے دسویں جلسہ عطائے اسناد کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ کانووکیشن مارچ 2023ء کے پہلے ہفتے میں جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ، لاہور میں منعقد ہو گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ جامعہ اپنا دسواں کانووکیشن منعقد کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے یونیورسٹی آف ایجوکیش، لاہور نے باقاعدگی سے کانووکیشن کا انعقاد کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی، جس سے ان کا ادارے پر مزید اعتماد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن کسی بھی جامعہ کے طلبا و اساتذہ کے لئے ایک عظیم موقع ہوا کرتا ہے، لہذا اس کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ وائس چانسلر نے اجلاس میں کانووکیشن کے حوالے سے بنائی جانے والے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے باہم روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، خزانچی قیصر اقبال، جامعہ کے لاہور کے کیمپسز اور ڈویژنز کے سربراہان بھی موجود تھے

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM