ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی میں نوجوانوں نے 2 ڈاکو مار دیے، بچائی گئی رقم تماشائی لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک
12 Sep, 2022

12 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
12 Sep, 2022

12 ستمبر ، 2022

کراچی میں نوجوانوں نے 2 ڈاکو مار دیے، بچائی گئی رقم تماشائی لوٹ کر فرار

post-title

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بینک سے نکلنے والے دو نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری لوٹ کر لے گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی بینک سے دو نوجوان ابرار اور فیضان 50 ہزار روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان ابرار نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم سڑک پر گر گئی، مقابلے کے دوران تماشہ دیکھنے والے شہریوں میں سے کوئی وہ رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم دونوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM