ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

گلبرگ کالونی کا ٹرانسفارمر 3دن سے درست نہ ہوسکا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

ویب ڈیسک
29 Jun, 2022

29 جون ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jun, 2022

29 جون ، 2022

گلبرگ کالونی کا ٹرانسفارمر 3دن سے درست نہ ہوسکا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

post-title

قصور(راجوشہزادسے)واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری،عوام کی چیخیں نکل گئیں، شہری،بچے اور خواتین سخت ازیت سے دوچار، واپڈا حکام اور حکومت کو بددعائیں،،گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔

 سول ایریا شکایات سیل کاسرکاری ٹیلی فون گزشتہ ماہ سے خراب، ڈیوٹی پرموجود ملازمین بات تو سنتے ہیں مگر کام بہت لیٹ ہوتا ہے۔ لیسکو واپڈا کے ایس ڈی او،ایکسین ٹیلی فون سننے کوگناہ سمجھنے لگے۔ گلبرگ کالونی کا ٹرانسفارمر 3دن سے درست نہ ہوسکا، شہری احتجاج پرمجبور ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک طرف واپڈا حکام کی جانب سے قصور شہراور گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ اپنے عروج پرپہنچ چکا ہے، تو دوسری جانب گرمی زیادہ ہونے سے ٹرانسفارمرخراب ہونا اور ان کی ڈی اترنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے، واپڈا ملازمین سارا دن اور رات بجلی درست کرنے میں مصروف ہیں،مگر زیادہ شکایات کی وجہ اورہر شفٹ میں ملازمین کی کمی کے باعث کام پورا نہیں ہوپرہا،شدید لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، شہری،بچے اور خواتین سخت ازیت سے دوچارہوگے ہیں،گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، شہریوں نے افسران سے کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM