ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پاکستان، انگلینڈ کرکٹ میچزکے دوران کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا

ویب ڈیسک
27 Sep, 2022

27 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
27 Sep, 2022

27 ستمبر ، 2022

پاکستان، انگلینڈ کرکٹ میچزکے دوران کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا

 سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہےکہ آج سے شروع ہونے والے پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچیز کیلئے ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 اس سلسلہ میں گزشتہ روز سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت ٹریفک افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جلاس میں سی ٹی او فیصل آباد، ایس پی آصف صدیق، ایس پی شہزاد خان، تمام ڈی ایس پیز اور دیگر اضلاع سے آنے والے افسران نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ٹیموں کی موومنٹس کے دوران ٹریفک پلان کو زیر بحث لایا گیا، شہریوں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے بنائے گئے ٹریفک پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی موومنٹس کے دوران کوئی غفلت، لاپرواہی برداشت نہیں گی، روٹس پر رانگ پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، تمام سرکل افسران چوکنگ پوائنٹس پر اپنی پوزیشنز رکھیں گیں۔

 منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی آفیسر گاڑی میں بیٹھ ٹریفک کا جائزہ نہیں لے گا، ڈائیورشن پوائنٹس پر شہریوں سے ہرممکن نرم و شائستہ رویہ اپنایا جائے گا، تمام نفری کو کھانہ، پانی ان کے پوائنٹس پر پہنچایا جائے، ان کا۔مزید کہنا تھا کہ بیرئیرز لگاکر ڈائیورشن پوائنٹس کو محفوظ بنایا جائے، ٹیموں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک موومنٹس کےلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، شائقین کرکٹ کی باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی اور شرکاء کی پارکنگ کےلئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

 منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کو براستہ سینٹر پوائنٹ پارکنگ ایریا میں داخلہ کروایا جائے گا، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں،  منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سٹی ٹریفک پولیس شائقین کرکٹ کو روائتی انداز میں خوش آمدید کہا جائےگا۔

 ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا،  ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہری کسی بھی وقت مدد اور راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM