ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 کیلئے ٹریفک کے انتظامات مکمل ، منتظر مہدی

ویب ڈیسک
05 Apr, 2022

05 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
05 Apr, 2022

05 اپریل ، 2022

پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 کیلئے ٹریفک کے انتظامات مکمل ، منتظر مہدی

post-title


لاہور : (اے پی این این ) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 کیلئے ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلیےگئےہیں۔
 
شائقین کرکٹ اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نفری میں اضافہ کردیا گیا، پل نہر اچھرہ سے جانب کلمہ چوک ایک سائیڈ ٹریفک کےلئے بند ہوگی۔ سینٹر پوائنٹ سے جانب لبرٹی گول چکر بھی ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند رہے گی۔ پل نہر اچھرہ سے تمام ٹریفک کو کینال روڈ اور وحدت روڈ بھجوایا جائے گا۔

 کلمہ انڈرپاس سے آنے والی تمام ٹریفک کو سینٹرز پوائنٹ سے جانب فردود مارکیٹ بجھوایا جائے گا۔ گورنمنٹ بوائز کالج گلبرگ میں شائقین کرکٹ کی گاڑیاں پارک ہونگیں۔ شائقین کرکٹ لبرٹی پارکنگ ایریا میں بھی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ اسٹیکرز والی گاڑیاں الحمراء کمپلیکس اور جیمنزیم کمپلکس میں پارک ہوں گی۔

 تمام شائقین کرکٹ کی گاڑیاں براستہ سینٹر پوائنٹ پارکنگ ایریا میں داخل ہونگیں۔ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ شائقین کرکٹ کو روایتی انداز میں خوش آمدید بھی کہا جائےگا۔

 ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا۔  سی ٹی او لاہورنے بتایاکہ موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، سی ٹی او لاہور۔

Rasta
 

 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM