ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

توشہ خانہ کیس: حکومت نے تحائف کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے مہلت مانگ لی

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

توشہ خانہ کیس: حکومت نے تحائف کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے مہلت مانگ لی

post-title

لاہور:  حکومت نے تحائف کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزیراعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف پبلک کرنے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟  اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے؟دوسرے ممالک سے موصول ہونے والے تحائف ظاہر نہ کرنے پر حکومت کیوں شرمندہ ہو رہی ہے؟
جسٹس اورنگزیب نے ریماکس دے کہ حکومت تمام تحائف کو میوزیم میں کیوں نہیں رکھتی؟ حکومت کو گزشتہ 10 برس میں تحائف کی تفصیلات کو عام کرنا چاہیے۔
حکومت نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ سے متعلق کسی بھی معلومات کے ظاہر کرنے سے بین الاقوامی تعلقات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM