ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

تین بھائیوں نےاپنی بیویوں کوایک ساتھ طلاق آخر کیوں دی؟

ویب ڈیسک
21 Feb, 2022

21 فروری ، 2022

ویب ڈیسک
21 Feb, 2022

21 فروری ، 2022

تین بھائیوں نےاپنی بیویوں کوایک ساتھ طلاق آخر کیوں دی؟

post-title

شمالی افریقی ملک الجزائر میں بوڑھی بیمار ماں کو بری حالت میں دیکھ کر تین بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایات جاری کرکے ملازمت پر گئے  تھے لیکن  شام کو جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا۔

پڑوسی ضعیف ماں کو نہلا رہے تھے جسے دیکھ کر بیٹوں کا پارہ ہائی ہوگیا، گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تینوں خواتین اپنے کمروں میں آرام کررہی ہیں جس پر بیٹوں نے ماں کا دھیان نہ رکھنے پر استفسار کیا، بات تکرار تک آن پہنچی اور پھر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔

پولیس کے مطابق لڑکوں کی ماں کا خیال ان کی شادی شدہ بہن رکھتی تھی اور کافی وقت دیر تک اپنی ماں کے ساتھ گھر پر رکتی تھی تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بیٹی نہیں آرہی تھی کیونکہ اس کے شوہر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
بیٹوں  نے اپنی بیویوں کو ماں کا خیال  رکھنے کا کہا  جس پر تینوں خواتین نے اپنی ساس  کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM