ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پنڈی ٹیسٹ: اوپنرز کے بعد تیسرے کھلاڑی کی بھی سنچری، انگلینڈ نے 410 رنز بنالیے

ویب ڈیسک
01 Dec, 2022

01 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
01 Dec, 2022

01 دسمبر ، 2022

پنڈی ٹیسٹ: اوپنرز کے بعد تیسرے کھلاڑی کی بھی سنچری، انگلینڈ نے 410 رنز بنالیے

post-title

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کرالی نے 122 اور بین ڈکیٹ نے 107 رنز اسکور کیے جب کہ اب تیسرے بیٹر اولی پوپ نے بھی سنچری بناڈالی۔

پہلے دن کے تیسرے سیشن میں انگلینڈ نے 65 اوورز میں 410 رنز بنائے۔

ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 2 جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈییبو کریں گے۔

آج پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM