ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

قطر: فیفا ورلڈکپ کی لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کیساتھ چوری کی واردات

ویب ڈیسک
22 Nov, 2022

22 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
22 Nov, 2022

22 نومبر ، 2022

قطر: فیفا ورلڈکپ کی لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کیساتھ چوری کی واردات

post-title

قطر میں  چور نے ارجنٹینا کی ایک خاتون رپورٹر کے پرس پر آن ائیر رپورٹ کے دوران ہی ہاتھ صاف کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینیک میزگر نامی رپورٹر دوحا میں پہلے میچ کی رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اچانک انہیں کہتے سنا گیا کہ  ان کے ہینڈ بیگ سے پیسے اور کچھ دستاویزات چوری ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو میں  ڈومینیک نے بتایا کہ 'جب میں نے دوحا کی پولیس کو شکایت کی تو ان کے جواب نے مجھے حیران کردیا۔

ڈومینیک کے مطابق 'دوحا کی پولیس نے وعدہ کیا کہ وہ جلد از جلد ملزم کو ڈھونڈیں گے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ اپنی مرضی سے ملزم کو سزا دے سکتی ہیں، یعنی جو سزا آپ اس شخص کے لیے منتخب کریں گی اسے وہ ہی دی جائے گی'۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

ارجنٹینا کے نیوز چینل سے گفتگو میں خاتون رپورٹر نے بتایا کہ 'جس وقت یہ ہوا میں کافی بھیڑ میں تھی، لوگ ڈانس کررہے تھے اور میں بھی ڈانس کررہی تھی، میرے ہینڈ بیگ میں ضرورت کی تمام چیزیں تھیں جن میں ہوٹل کے کمرے کی چابیاں، موبائل، پیسے اور کچھ رومال تھے۔

رپورٹر کے مطابق 'ڈانس کے وقت کسی نے میرے بیگ کی زپ کھولی، پیسے اور دستاویزات نکال لیے، اس وقت مجھے معاملے کا علم نہیں ہوا کیونکہ بہت رش تھا، بعدازاں جب میری رپورٹنگ ختم ہوئی تو میں نے پانی خریدنے کے لیے بیگ سے والٹ نکالنا چاہا، اس وقت پتا چلا بیگ سے والٹ غائب ہے '۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM