ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود غلام نکلا

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود غلام نکلا

post-title

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار ہے ۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے‘۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان  کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا، ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔ بیشک اللّہ حق ہے‘!۔

 

 

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا، اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،سی پیک کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا‘۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  بھی عمران خان  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چور، جھوٹا، فارن فنڈنگ، منی لانڈرر آخر 8  سال بعد پکڑا گیا، عمران خان صادق اور امین نہیں،  پارٹی چیئرمن کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں‘۔

وزیر  اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے ،عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM