ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
19 Nov, 2022

19 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
19 Nov, 2022

19 نومبر ، 2022

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

post-title


لاہور:  کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 7مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا۔گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان اور اکرم،صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں۔گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان‘داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز 810 گرام، سیفٹی فیوز وائر 19 فٹ،6 ڈیٹونیٹرز،01 پستول 30 بور معہ 06 گولیاں‘ کالعد م تنظیم کے 2 رسالے‘ 63 پمفلٹ،رسید بک،ایک کاربن پیپراور 65290 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے‘مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر27 آپریشنزکئے‘ان آپریشنز کے دوران 29 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا‘ان مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکرگوجرانوالہ، راولپنڈی‘ ملتان اور بہاولپورمیں 5مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس کی مدد سے سی ٹی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں 461 کومبنگ آپریشنز کیے گئے‘ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 21,436 افراد کو چیک، 55 مشتبہ افراد کو گرفتار‘50 ایف آئی آر درج اور 32 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی‘ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM