ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

post-title

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر میں گوشوارے جمع  نہ کرانے والوں کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف  بی آر اور  دیگر حکام شریک ہوئے جس میں چیئرمین کمیٹی نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ جو بھی قانون سازی ہو اسے بل کی شکل میں لایا جائے اور آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی نہ کی جائے۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پائلٹ کیلئے فلائنگ الاؤنس کو بھی اس کی تنخواہ میں شامل کیا گیا ہے، پہلے فلائنگ الاؤنس پر 7.5 فیصد ٹیکس تھا، فلائنگ الاؤنس پر ٹیکس لگانا درست نہیں، تنخواہ پر ٹیکس لیا جارہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے فلائنگ الاؤنس تنخواہ میں ضم کرکےٹیکس لگانےکی مخالفت کی۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا  کہ ریٹائرڈ اور  سرونگ آرمی ملازمین کیلئے پراپرٹی پرکیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جارہی ہے، حکومتی ملازمین کیلئے بھی پراپرٹی پرکیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جارہی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آرکی  تجویز منظور کرلی ہے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ گاڑیوں پر نان فائلر کیلئے ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے اس  پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس نہ لگایا جائے، چاہے وہ فائلر ہے یانان فائلر۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلرگاڑی خریدسکتاہے تو ٹیکس دے، نان فائلر جو بھی پراپرٹی خریدے گا اس پر 5 فیصد ٹیکس دے گا۔کمیٹی نے نان فائلر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100 فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM