ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

خیبرپختونخوا: نسوار میں استعمال ہونیوالے تمباکو پر ٹیکس عائد

ویب ڈیسک
14 Jun, 2022

14 جون ، 2022

ویب ڈیسک
14 Jun, 2022

14 جون ، 2022

خیبرپختونخوا: نسوار میں استعمال ہونیوالے تمباکو پر ٹیکس عائد

post-title

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس عائد کردیا۔

خیبرپختونخوا کے آئندہ  مالی سال کے فنانس بل کے مطابق حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں 5 مرلے کا استثنیٰ ختم کرکے 3 مرلہ مکان تک کردیا جس کے بعد 5 مرلہ مالک مکان کو رہائشی ٹیکس دینا ہوگا  جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ملکیت عمارتوں کوپراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

بجٹ میں مختلف درجے کے تین مرلہ مکان پر سالانہ 500 سے 1300 ٹیکس ہوگا ، دوسرے علاقوں میں تین مرلے سے زیادہ اور 5 مرلے سے کم پر 400سے 300 ٹیکس ہوگا ، 10 مرلے سے زیادہ اور 15 مرلے سے کم کے مکانات پر 3000 سے 3300 ٹیکس ہوگا جب کہ 15 سے 18 مرلے سے کم مکانات پر 1300سے 4700 ٹیکس ہوگا۔

فنانس بل کےمطابق  ورجینا تمباکو پر 12 روپے، وائٹ سیف پر 6 روپے کلو گرام ٹیکس لاگو ہوگا جب کہ نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس ہوگا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM