ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پنجاب: لگژری گھروں پر اب رقبے کے لحاظ سے ٹیکس لیا جائے گا

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

پنجاب: لگژری گھروں پر اب رقبے کے لحاظ سے ٹیکس لیا جائے گا

post-title

نئےفنانس بل کے مطابق لگژری گھروں پر اب رقبے کے لحاظ سے ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور  مختلف شہروں کے لیے مختلف شرح رکھنے کی تجویز شامل ہے۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں لگژری گھروں پر ٹیکس شیڈول میں ردوبدل  کیا گیا ہے۔

بل میں لاہور سمیت کینٹ اور کنٹونمنٹ ایریاز میں دو کنال رقبے پر 6000 مربع فٹ تعمیرات پر 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس تجویز کیا گیا ہے، لاہور میں دو کنال سے زائد اور 8 کنال سے کم والے گھروں پر زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا جائےگا۔

بل کے مطابق 8 کنال اور اس سے زائد رقبے پر 12 ہزار مربع فٹ تعمیرات ہونے کی صورت میں ٹیکس 4 لاکھ روپے فی کنال عائد کرنے کی تجویز ہے ، دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 2 کنال کے گھر جس میں 6 ہزار مربع فٹ تعمیرات ہوں گی اس پر 2 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

2 کنال سے زائد اور 8 کنال سے کم رقبے والے گھروں پر ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، 8 کنال اور اس سے زائد رقبے کے گھر جس میں 12 ہزار مربع فٹ تعمیرات ہوں گی اس پر 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد ہوگا۔

 بل میں لگژری ہاؤس ٹیکس کی شرح میں8 سال بعد اضافہ تجویز کیا گیا ہےجو گھر 30 جون 2022 سے پہلے مکمل ہو چکے ہیں ان پر پرانے ریٹس ہی لاگو ہوں گے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM