ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سینٹرل پنجاب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں

عیزہ عمران
12 Oct, 2021

12 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
12 Oct, 2021

12 اکتوبر ، 2021

سینٹرل پنجاب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں

post-title

لاہور:  وہاب ریاض کی جارحانہ بیٹنگ نے سینٹرل پنجاب کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
وہاب ریاض کی 9 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز نے سینٹرل پنجاب کو 163 رنز کا ہدف 11 گیندیں قبل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اننگز کے اٹھارویں اوور میں عماد بٹ کو لگاتار 3 چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
سینٹرل پنجاب نے ٹورنامنٹ کے 28ویں میچ میں بلوچستان کو 3 وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کا آغاز بھی زیادہ متاثر کن نہ تھا۔ محمد اخلاق کے علاوہ سینٹرل پنجاب کا کوئی بھی بیٹسمین لمبی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔اوپنر محمد اخلاق نے 32 رنز بنائے۔
بلوچستان نے عبداللہ شفیق کی نصف سنچری اور عماد بٹ کے تیزر فتار ناٹ آؤٹ 43 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ 
دونوں بیٹسمینوں  نے چھٹی وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت قائم کی۔ یہ بلوچستان کی اننگز کی طویل ترین پارٹنرشپ تھی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM