ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

صہیب مقصود کو ابھی سے ولڈ کپ میں اپنی جگہ خطرے میں نظر آنے لگی

سید اسد علی
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

صہیب مقصود کو ابھی سے ولڈ کپ میں اپنی جگہ خطرے میں نظر آنے لگی

post-title

 لاہور: نیشنل ٹی20 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز صہیب مقصود اور حارث سہیل کی آواز اسٹمپ مائیک میں قید ہو گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں کو وکٹوں کے معیار کے بارے میں شکایت کرتے سنا جاسکتا ہے۔
واقعہ گزشتہ روز سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ میں پیش آیا اور صہیب اور حارث کے درمیان گفتگو کی ویڈیو فورا سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
میچ کی دوسری اننگز کے 16ویں اوور میں سدرن پنجاب کے صہیب مقصود وکٹ پر موجود بلوچستان کے بلے باز حارث سہیل کے پاس آئے اور دونوں نے ایونٹ میں وکٹوں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو کس قسم کی وکٹوں پر پریکٹس کرائی جا رہی ہے اور صہیب مقصود نے ٹیم میں آنے والے دنوں میں تبدیلی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود نے اس دوران کہا کہ یہ ہمیں دبئی کے لیے تیاری کرا رہے ہیں لیکن آخر میں یہ ٹیم ہی تبدیل کرا دیں گے۔

 

 


یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا اور اسکواڈ میں چند کھلاڑیوں کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM