ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

سیالکوٹ میں جلسے کا تنازع شدت اختیار کرگیا، عثمان ڈار سمیت متعدد افراد گرفتار

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

سیالکوٹ میں جلسے کا تنازع شدت اختیار کرگیا، عثمان ڈار سمیت متعدد افراد گرفتار

post-title

سیالکوٹ میںضلعی انتظامیہ کی طرف سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پرکارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔

285634_2463917_updates
 

ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔

جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔
 
تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دی جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے، عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے۔

285634_3360188_updates
 

ڈی پی او سیالکوٹ کا مؤقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
 
ڈی پی او سیالکوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتطامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM