ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال تیسری بار بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
09 May, 2022

09 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
09 May, 2022

09 مئی ، 2022

سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال تیسری بار بڑا اضافہ

post-title

پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا اور یہ 2022 کے دوران تیسری بار ہے جب سوزوکی جانب سے گاڑیوں کو مہنگا کیا گیا۔

سوزوکی آلٹو کے ماڈلز کی قیمتوں میں 50 سے 65 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

آلٹو ویک ایکس کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 14 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جو پہلے 14 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر کے مختلف ماڈلز 65 ہزار سے 80 ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں ۔

ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس طرح اس کی قیمت میں 65 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 21 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔

ویگن آر اے جی ایس کو خریدنے کے لیے اب 23 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے اور مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سوزوکی کلٹس کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔

کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 24 لاکھ 74 ہزار روپے سے بڑھ کر 25 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس کی قیمت میں 90 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کلٹس اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 62 ہزار روپے کی جگہ 27 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اب سوئفٹ جی ایل مینوئل کو خریدنے کے لیے26 لاکھ 94 ہزار روپے کی بجائے 27 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے، یعنی اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 29 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 29 لاکھ 8 ہزار روپے تھی۔

سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی ایک ایک لاکھ 29 ہزار روپے کے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی بولان کے ماڈلز کی قیمتوں میں 45 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد بولان کارگو کی قیمت 12 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 15 ہزار  روپے، بولان وی ایکس کی قیمت 12 لاکھ 83 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 28 ہزار روپے جبکہ بولان وی ایکس (اے سی) کی قیمت 13 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی راوی کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب یہ 12 لاکھ 16 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM