ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم، جہانگیر ترین کا اپنی تمام ملز چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک
25 Nov, 2022

25 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
25 Nov, 2022

25 نومبر ، 2022

پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم، جہانگیر ترین کا اپنی تمام ملز چلانے کا اعلان

post-title

لاہور: پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہو گئے جس کے باعث کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز  پہلے ہی کرشنگ شروع کر چکی ہے جبکہ جہانگیر ترین نے بھی اپنی تمام شوگر ملز چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان اور وفاقی حکومت کے درمیان چینی ایکسپورٹ کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث پنجاب میں گنےکی کرشنگ کا آج باقاعدہ آغاز نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آج سےکرشنگ شروع کرنےکا اعلان کر رکھا ہے اور کسان گنے کی فصل تیار کر کے کرشنگ کے انتظار میں ہیں، تاخیر سےکسانوں کا شدید مالی نقصان ہو  رہا ہے۔

ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز مالکان نے گنےکی خریداری سے انکار کر دیا اور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی تو کرشنگ شروع کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان کین ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، شوگر ملز مالکان چینی کی قیمت میں 15 روپے کلو فوری اضافہ بھی چاہتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM