ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 ، گھی 300 روپے کلو ملے گا : مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
13 Jun, 2022

13 جون ، 2022

ویب ڈیسک
13 Jun, 2022

13 جون ، 2022

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 ، گھی 300 روپے کلو ملے گا : مریم اورنگزیب

post-title

اسلام آباد: (اے پی این این )  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا دس کلو کا تھیلا چار سو روپے، گھی تین سو روپے فی کلو ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، ان کے دور میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، ن لیگ نے 2015 میں آئی ایم ایف کا معاہدہ مکمل کیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سابق حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں، ہم ایک کروڑ نوکری اور 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی کہانیاں نہیں سنا رہے، اس مہنگائی کی لہر میں حکومت غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا واویلا کرنے والے اب مہنگائی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو میں دستیاب ہے، حکومت گھی پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، آٹے سے متعلق شکایت کیلئے 05111123570 پر کال کی جا سکتی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM