ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

فرح خان کی پہلی انسٹا اسٹوری نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا

ویب ڈیسک
07 Apr, 2022

07 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
07 Apr, 2022

07 اپریل ، 2022

فرح خان کی پہلی انسٹا اسٹوری نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا

post-title

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان مبینہ کرپشن کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

گزشتہ چند دنوں کی تفصیلات کے مطابق فرح خان دبئی روانہ ہو چکی ہیں لیکن حال ہی میں ان کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی گئی ہے جس نے اس سوال کو جنم دیا کہ 'کیا فرح واقعی دبئی میں ہیں؟

12 گھنٹے قبل اس اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں چائے اور سلاد  دکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی کچھ سوس وغیرہ موجود ہیں۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس تصویر پر  جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن کا بتایا گیا ہے وہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم ہے، اسٹوری پر ڈالی گئی لوکیشن نے اس سوال کو جنم دیا کہ کیا واقعی فرح خان اس وقت لاہور میں ہیں یا انہوں نے کوئی پُرانی تصویر اس لوکیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

Khan
 

مذکورہ ریسٹورنٹ لاہور کے پوش علاقے گلبرگ کے 64 فاؤنٹین ایونیو میں واقع ہے۔

فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف رکن عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں،  فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے۔

 یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM