ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پنجاب: زیادتی کے بڑھتے واقعات، ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

پنجاب: زیادتی کے بڑھتے واقعات، ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

post-title

لاہور: پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادتی کے معاملے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر سمیت تمام چیزوں کا جائزہ لے گی، سول سوسائٹی، اساتذہ ، وکلا اور جتنے بھی ادارے خواتین اور بچوں کے لیے کام کررہے ہیں ان سے مشاورت کی جائے گی۔

صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے، روزانہ کی بنیاد پر ریپ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پچھلے ساڑھے 3سال میں ان کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا، ہم نے کیبنٹ کمیٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال باعث تشویش ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں، ہم یہ کوشش کریں گے تمام ضمنی انتخابات کو پرامن طریقے سے کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ اسلحہ اور ہتھیار کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے، پرویز الٰہی ایک غیر آئینی اجلاس چلارہے ہیں، اسپیکر اگر اپنے آفس کو استعمال کررہے ہیں تو اس کی کوئی آئینی اہمیت نہیں ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM