ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایس پیز کرائم فائٹر بنیں اور بڑےمنشیات فروشوں،بدمعاشوں کو پکڑیں : سی سی پی او لاہور

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ایس پیز کرائم فائٹر بنیں اور بڑےمنشیات فروشوں،بدمعاشوں کو پکڑیں : سی سی پی او لاہور

post-title


سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت آج ایس پیز انوسٹی گیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

تمام ایس پیز انوسٹی گیشن اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس پیز انوسٹی گیشن کی رواں سال کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سربراہ لاہور پولیس نے زیر تفتیش مقدمات،زیر التواچالانوں اور اشتہاری ملزمان کے گرفتاری کے اہداف میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس پیز انوسٹی گیشن زیر تفتیش مقدمات کے چالانوں کی تکمیل کے حوالے سے پراسیکیوٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مظلوم کوانصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے بروقت تفتیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں اور گنہگار کو بہرصورت اس کے کئے کی سزا دلوائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سپروائزری افسران اپنے زیر تحت تھانوں میں بروقت اور میرٹ پر تفتیش پر سو فیصد عمل کروائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس پیز انوسٹی گیشن شہریوں کے مسائل کی براہ راست شنوائی کے لئے کھلی کچہریاں منعقد کریں۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ تفتیش کے معاملات میں بہتری لائیں اور ایک ماہ سے پرانا نامزد کیس زیر تفتیش نہ رہنے دیں۔

بلال صدیق کمیانہ نےکہا کہ  ایس پیز کرائم فائٹر بنیں اور بڑےمنشیات فروشوں،بدمعاشوں،قمار بازوں،شوٹرز اور اشتہاری مجرمان کو پکڑیں۔مظلوم کی داد رسی کے لئے درست سمت میں توانائیاں صرف کریں۔ کرائم چوروں ڈاکووں کو پکڑنے انسدای کاروائی سے ہی کم ہو گا۔ایس پیز اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف پورا کریں

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM