ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایسٹبورن اوپن ٹینس: سرینا ولیمز ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

ویب ڈیسک
23 Jun, 2022

23 جون ، 2022

ویب ڈیسک
23 Jun, 2022

23 جون ، 2022

ایسٹبورن اوپن ٹینس: سرینا ولیمز ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

post-title

40 سالہ سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹرز فائنل میں جاپان کی شوکو اویاما اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چان ہاؤ چنگ کو شکست دی۔

امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز نے ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل دوسری فتح کے بعد ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

انگلینڈ کے شہر ایسٹبورن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز نے 12 ماہ بعد واپسی کی ہے ، سرینا ولیمز ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں دائیں ٹانگ پر چوٹ کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹرز فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی شوکو اویاما اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چان ہاؤ چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM