ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ویڈیو؛ سنیئراداکار نعمان اعجاز نے اداکاری کیوں چھوڑنے کا فیصلہ کیا؟

ویب ڈیسک
26 Mar, 2022

26 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
26 Mar, 2022

26 مارچ ، 2022

ویڈیو؛ سنیئراداکار نعمان اعجاز نے اداکاری کیوں چھوڑنے کا فیصلہ کیا؟

post-title

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سنیئر اداکار نعمان اعجاز کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، حال ہی میں ختم ہونے والے مقبول ڈرامہ پری زاد میں اہم کردار اداکیا جس نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔ اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں بتایا کہ وہ اداکاری چھوڑنا چایتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے سنیئر اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری نے ان کو ایک الگ مقام دیا کیونکہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں انکشاف کیا کہ وہ اداکاری چھوڑنا چایتے تھے۔

اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ گڑگڑا کر دعائیں مانگتے تھے کہ اللہ مجھے اس کام سے چھٹکارا حاصل کروادے۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ آج سے تقریباً سولہ سترہ سال پہلے میں اس ڈگر پر چل نکلا کہ اب مجھے اداکاری چھوڑدینی چاہیے، شاید یہ میرے رب کو پسند نہیں۔

میں جائے نماز پر کھڑا ہوکر باقاعدہ دعائیں مانگا کرتا تھا کہ یا اللہ مجھے اس کام سے نکال لے، میں نے چار سال تک بڑی دعائیں مانگی اور پھر اتفاق سے میری ملاقات ایک صاحب سے ہوئی۔

 ان صاحب نے مجھے دیکھتے ہی پوچھا کہ کیا بات ہے پریشان لگتے ہو، جس پر میں نے کہا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے دعا کررہا ہوں کہ مجھے اداکاری چھوڑنی ہے، میں یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے وجہ پوچھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں وجہ بتائی کہ شاید میرا اللہ اس سے خوش نہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ کون ہوتے ہیں یہ فیصلہ کرنے والے، ہوسکتا ہے اس شعبے میں رہ کر آپ کسی کو کوئی بات بتائیں تو وہ سن لے، اس کام سے نکلنے کے بعد آپ لوگوں کو اچھی باتیں نہیں بتا سکیں گے، اس شعبے کے ذریعے آپ لوگوں کی مذہبی رہنمائی بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کام میں برکت میرے باوضو رہنے کی وجہ سے ہے، میں جتنے بھی نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرتا ہوں، انہیں بھی یہ ہی بتاتا ہوں۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک کاپی کریں

https://www.youtube.com/watch?v=jUNj-1RBLZI

نعمان اعجاز نے ایک اور انکشاف کرتے بتایا کہ انہوں نےاپنی زندگی میں ڈراموں کے لیے کبھی میک اپ نہیں کروایا، وہ اپنے چہرے پر کچھ بھی لگائے بغیر عکس بندی کرتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM