ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سنوکر چیمپیئن شپ 2022ء کےتاریخ کے کم عمرترین فاتح پاکستانی کھلاڑی نے سی سی پی او آفس کا دورہ کیا

ویب ڈیسک
09 Apr, 2022

09 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
09 Apr, 2022

09 اپریل ، 2022

سنوکر چیمپیئن شپ 2022ء کےتاریخ کے کم عمرترین فاتح پاکستانی کھلاڑی نے سی سی پی او آفس کا دورہ کیا

post-title

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ 2022ء کےتاریخ کے کم عمرترین فاتح پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔عالمی چیمپیئن احسن رمضان نے سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

گیم کوچ شاہد حسین،مینجرعمران نوشاہی اورسنوکر کلب ایسوسی ایشن عہدیدار فیصل اکرم بھی ہمراہ تھے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ڈی اییس پی کاشف ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے عالمی سنوکر چیمپئن کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور گلے لگا کر شاباش دی۔ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے احسن رمضان کو عالمی ٹائٹل جیتے پر حوصلہ افزائی کے لئے کیش ایوارڈ سے  بھی نوازا۔انہوں نے احسن رمضان کو لاہور پولیس کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا۔

سربراہ لاہور پولیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔سی سی پی او لاہور نے احسن رمضان کوپوری توجہ مزید بہتر کھیل پیش کرنے اور فتوحات کا سلسلہ آگے بڑھانے پر مرکوز  رکھنے کی ہدایت کی۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں تعلیم اورکھیل کے میدان سمیت زندگی کے ہر شعبے میں بہترین صلاحیتوں کے اظہار کا پوٹینشل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن رمضان جیسے نوجوان دیگر کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور پولیس سنوکر کے کھیل کی سرپرستی اور فروغ کے لئے  بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سپورٹس اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔عالمی سنوکر چیمپیئن احسن رمضان نے سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو کی سربراہی میں لاہور پولیس کی طرف سے ان کی شاندار پذیرائی اور حوصلہ افزائی  پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔احسن رمضان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے لئےانشا اللہ مزید عالمی ٹائٹلز جیتیں گے کیونکہ ان کی تمام تر توجہ پریکٹس اور آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہے۔ یاد رہے کہ احسن رمضان نے سات سال کی عمر سےسنوکر کھیلنا شروع کی اور دن رات محنت سے عالمی چیمپیئن شپ کے ساتھ کئی قومی ٹائٹل بھی اپنے نام کئے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM