ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا: پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
08 Nov, 2022

08 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
08 Nov, 2022

08 نومبر ، 2022

پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا: پرویز الٰہی

post-title

لاہور: (اے پی این این )  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹیز اورٹیکنالوجی کالجز کے امور کا جائزہ لیا گیا، پراجیکٹس کی فیزیبلٹی رپورٹ مینجمنٹ اورفنانشل کنسلٹینسی کے لئے مقامی یونیورسٹیز سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائے گا، فیزیبلٹی رپورٹ اور کنسلٹینسی کیلئے مقامی یونیورسٹیز کے پروفیشنل اساتذہ اور طلبہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مقامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا، کنسلٹینسی فراہم کرنے سے طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحتیں اجاگر ہوں گی۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ترقی کی دوڑ میں شمولیت کیلئے انجینئرنگ اورٹیکنالوجی پر عبور ضروری ہے، سکلڈ ورک فورس حقیقی ترقی کیلئے ناقابل فراموش کردارادا کرسکتی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM