ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

سندھ، ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی حد مقرر

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

سندھ، ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی حد مقرر

post-title

سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022 کی بھی منظوری دیدی ،سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے اختیارات مزید 90دن بڑھانے کی منظوری دیدی، رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021کو ختم ہوگئے تھے۔
سندھ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم کی منظوری دیدی ،اب نئے رولز کے تحت سرکاری ملازم 25 سال بعد یا 55 سال عمر کے بعد ریٹائر ہوگا ،اس وقت کسی انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کو 24سال کے بچوں کو پنشن ملتی ہے،نئے رولز میں اب بچوں کی عمر 24 سے کم کر کے 21 سال کر دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی، سندھ کابینہ نے سندھ فزیو تھیراپی کونسل ایکٹ 2022 کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے بشمول پی پی پی موڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 58 بلین روپے کے ڈیٹ سپورٹ فنڈ کا اجرا،، زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو ، خواجہ سراؤں کے لیے ملازمت کا 0.5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا اور ہر ضلع میں تہواروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، اے سی ایس ہوم، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ 
صوبائی کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی یی پی) کے منصوبوں کے فنانس کو بہتر اور موثر طریقے سے چلانے کے لیے9مختلف منصوبوں کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے 58 بلین روپے کی منظوری دی، پی پی پی یونٹ ان فنڈز کو پراجیکٹس کی ڈیٹ سروسنگ کے لیے استعمال کرے گا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM