ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ذاتی شنوائی کا مقصد سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے، بلال صدیق کمیانہ

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ذاتی شنوائی کا مقصد سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے، بلال صدیق کمیانہ

post-title


  لاہور : (اے پی این این )  سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہےتاہم اختیارات سے تجاوز، مجرمانہ سرگرمیوں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم میں پولیس ملازمین کی اپیلوں کی شنوائی باقاعدگی سے جاری ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے دو ماہ میں 870 پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں۔انہوں نے معمولی کوتاہی پر سزا یافتہ 349 ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں جبکہ 19 ملازمین کو ملازمت پر فوری بحال کر دیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے الزامات درست ثابت ہونے پر سزا یافتہ 61 ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دیں۔اسی طرح سی سی پی او لاہور کے روبرو 55 سے زائد ایگزیگٹو کیڈر پولیس ملازمین کی بھی شنوائی ہوئی۔دوران شنوائی 45 افسران کے شوکاز نوٹسز پر انہیں آئندہ محتاط رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ایگزیکٹو کیڈر کے 07 پولیس ملازمین کے شوکاز تسلی بخش جوابات پرداخل دفتر کر دیئے گئے۔

سی سی پی او لاہور نے  ایگزیکٹو کیڈر کے 03 معطل شدہ افسران کو ملازمت پر بحال کر دیا۔اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔سزا و جزا کا تعین ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔غیر ارادی و انسانی بنیادوں پر ہونے والی غلطی یا  وتاہی پر سزا میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔پولیس ملازمین اپیلوں، ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئےسفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM