ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اداکارہ سدرہ بتول کا صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
13 Aug, 2022

13 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
13 Aug, 2022

13 اگست ، 2022

اداکارہ سدرہ بتول کا صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان

post-title

پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔

اس دوران ایک مداح کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔
اداکارہ نے جواب دیا 'نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی۔
سدرہ بتول نے دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'تبدیلی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے، اب سے میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کس نے کہا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟

انہوں نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بتاتے ہوئے کہا 'میں نے تمام ریلز اس لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھے لگا میں اللہ کو ناراض کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کرچکی ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM