ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

ویب ڈیسک
02 Dec, 2022

02 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
02 Dec, 2022

02 دسمبر ، 2022

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

post-title

نامور بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار  کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو  کیلی فورنیا سے 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا لیکن اس حوالے سے  بھارتی حکومت کو سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والا گولڈی برار حال ہی میں کینیڈا سے امریکا پہنچا تھا اور اس کا موقف تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اسے کینیڈا میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گولڈی برار نے سدھو موسے والا کے قتل کی زمہ داری فیس بک پوسٹ کے ذریعے قبول کی تھی اور پھر وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں وہ ریاست کیلی فورنیا کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرتا رہا۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی کردار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے میں آپ کو یہ ایک مصدقہ خبر دے رہا ہوں کہ گولڈی برار امریکا میں گرفتار ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM