ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شیخوپورہ: غیرقانونی آئل ایجنسی میں دھماکہ ، 2بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
11 May, 2022

11 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
11 May, 2022

11 مئی ، 2022

شیخوپورہ: غیرقانونی آئل ایجنسی میں دھماکہ ، 2بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

post-title

شیخوپورہ: (اے پی این این ) غیرقانونی آئل ایجنسی میں دھماکے ہوگیا ہےجس سے 3 منزلہ عمارت گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی،واقع میں ملبے تلے دب کر دو بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شیخوپورہ کے علاقہ جھبراں منڈی میں غیرقانونی آئل ایجنسی میں اچانک زوردار دھماکا ہوا اور ایجنسی کے تہہ خانہ میں پڑے ہزاروں لیڑ کے پٹرول سے بھرے ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور 3 منزلہ عمارت بھی منہدم ہوگئی۔

عمارت منہدم ہونے سے ملبے تلے دب کر 2 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے فورا بعد ریسکیو کی آگ بجھانے والی 4 گاڑیاں ریسکیو وہیکل اور 5 ایمبولینسزز موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہیوی مشنری کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور پٹرول ڈالنے والی مشین اڑ کرایک راہگیر کولگی جس سے وہ بھی موقع پرہی جاں بحق ہو گیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں اویس،جنید، زوہیب، ثمر، راشد مغل، شامل ہیں۔

دوسری طرف شہر بھر میں اس طرح کے سینکڑوں آئل ایجنسیاںموجود ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM