ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا

ویب ڈیسک
06 Nov, 2021

06 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
06 Nov, 2021

06 نومبر ، 2021

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا

post-title

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےپی ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیاہے۔ جیو نیوز کےایک پروگرام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا۔ یاد رہے پی ٹی وی کے پروگرام، گیم آن ہے، کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے شو کے دوران آن ائیر کی جانے والی بد تہذیبی پر معافی مانگ لی تھی۔  ایک بیان میں ڈاکٹر نعمان نیازکا کہنا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر ان سےجو ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا۔ ان کا کہنا تھاوہ کہ اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتے ہی۔ انہوں نے مزید کہا شعیب اختر اسٹار ہیں انہیں ان کی کرکٹ سے محبت ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نےپی  ٹی وی کے پروگرام میں غیر ملکی سپر اسٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پی  ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM