ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

حکومت نےغریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکہ لگا دیا: شیخ رشید

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

حکومت نےغریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکہ لگا دیا: شیخ رشید

post-title

لاہور: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نےغریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے، 'ن کی جگہ 'ش 'کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پٹرولیم قیمتیں بڑھائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت اپنے کیسز ختم، مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی پر عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں، آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں، غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔
 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM