ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

فون کس نے کیا؟ شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

فون کس نے کیا؟ شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

post-title

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فون کرنے والے کا نام جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ یہ جاننے کیلئے تھوڑا انتظار کریں کہ فون کس کا آیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تقسیم ہو چکی جبکہ ہمارے لانگ مارچ کی وجہ سے پنجاب حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں۔ یہ لوگ غلطی پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ ان سے معیشت کو سنبھالنے کیلئے فیصلے تک نہیں ہو پا رہے۔

ایک نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا بڑا حصہ یہ تسلیم کر رہا ہے کہ ہمیں آصف زرداری نے ٹریپ کر لیا ہے۔ ہماری جماعت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ ہمیں جلد حکومت کو چھوڑ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہو سکے وہ گرفتاریوں سے بچیں اور لانگ مارچ میں پہنچیں۔ ہمیں حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنا ہے۔ ہم آگے بڑھیں گے لیکن قانون کو کسی صورت ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ تحریک انصاف ایک قومی موومنٹ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا۔ دیواروں کو پھلانگ کر گھروں میں داخل ہوئے۔ ہماری خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آنے والی فون کال کس کی تھی، یہ جاننے کیلئے تھوڑا انتظار کریں۔ جلد اس کا نام بتائوں گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ یہ ہمارا پرامن مارچ ہے۔ تاہم ہمیں روکا گیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔ یہ لوگ پرانے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ اس حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM