ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

سعدیہ امام کے ساتھ کام کیوں چھوڑا؟ شبیر جان نے وجہ بتادی

ویب ڈیسک
22 Dec, 2022

22 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
22 Dec, 2022

22 دسمبر ، 2022

سعدیہ امام کے ساتھ کام کیوں چھوڑا؟ شبیر جان نے وجہ بتادی

post-title

سینئر اداکار شبیر جان نے اداکارہ سعدیہ امام کے باعث ازدواجی رشتہ طلاق تک پہنچنے کے واقعے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اداکارہ کے ساتھ کبھی بھی کام کرنا نہیں چاہتے۔ 

حال ہی میں میزبان نادر علی کو  دیے گئے انٹرویو  میں شبیر جان نے بتایا کہ 2001 میں انہوں نے فیصلہ کیا  کہ وہ اب  سعدیہ امام کے ساتھ کبھی بھی کام نہیں کریں  گے،  ویسے تو سب کے ساتھ ہی کام کیا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی کو زہر بنادیتے ہیں۔
دوران شو شبیر جان نے اپنے ساتھ پیش آئے تلخ واقعے  کا ذکر کرتے  ہوئے بتایا کہ  2001 تک میں اور سعدیہ اچھے کولیگ تھے اور جب اچھے کولیگ ہوں تو اچھے سے رہتے ہیں لیکن 2001 میں اہلیہ کے ساتھ ایک شوٹ کے لیے سوات میں تھا ، میں اور بیگم ایک کمرے میں  بیٹھے تھے، سعدیہ آئی میری اہلیہ سے ملی اور پھر مجھے گلے لگالیا، سعدیہ کی وہ جھپی میرے لیے مشکلات کا باعث بن گئی،اس کے بعد جو مجھ پر بیتی جس پر میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ آپ کو اس خاتون کی وجہ سے آپ کو تکلیف ہوئی میں آئندہ اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا، سعدیہ کو میری بیوی کے سامنے خیال کرنا چاہیے تھا، اس وقت سعدیہ امام کی وجہ سے میرے گھریلو معاملات خراب ہو سکتے تھے اور میری طلاق تک بات پہنچ سکتی تھی۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ہم ان باتوں کو بیویوں سے شیئر نہیں کرتے کیوں بیویاں بیویاں ہوتی ہیں، انہیں مرد حضرات اپنی الٹی سیدھی حرکتیں نہیں بتاتے۔

 شبیر جان نے بتایا کہ2001 کے بعد مجھے  بہت سے لوگوں نے مجبور بھی کیا لیکن میں جو فیصلہ کرلیتا ہوں اس پر کمپرومائز نہیں کرتا  لہٰذا میں نے آج تک سعدیہ کے ساتھ کام نہیں کیا کیوں کہ میری ترجیح میری بیوی اور بچے ہیں اگر کوئی اس حد کو پار کرنا چاہے تو میرے لیے قابل قبول نہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM