ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کی پر اسرار موت

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کی پر اسرار موت

post-title


لاہور:  (اے پی این این )  لاہور قتل یا خودکشی مسلم ٹاون کے علاقے میں  معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کی گھر سے لاش برآمد سینے میں گولی لگنے سے موت ھوئی۔

پولیس نے فہد نامی لے پالک بیٹے کو حراست میں لے لیا۔مسلم ٹاون گلزار انڈر پاس کے قریب واقع سی بلاک کی کوٹھی میں پرسرار طور پر پیٹ میں گولی لگنے سے60سالہ فرح ہلاک ھوگئی مقتولہ کا خاوند مظہر نیب میں 4 ارب کی انکوائری کی وجہ سے امریکہ جا  چکا ہے جبکہ مقتولہ کے 3 لے پالک بچے ہیں فہد اور اسکی بہن فرح کے ساتھ رہتے تھے جبکہ تیسرا لے پالک بیٹا فرید اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ڈیفنس میں رہائش پذیر ھے۔فرید نے  پولیس کو بتایا کہ اسکے لے پالک بھائی فہد نے ماں کو قتل کیا ھے پولیس نے فہد کو حراست میں لے لیا ۔

 فہد نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ماں نے پیٹ میں خود گولی ماری ھے میں خود اسے قریبی پرائیویٹ ہسپتال لے کر گیا۔جبکہ ایس پی اقبال ٹاون عمارہ شیرازی اور دیگر پولیس افسران جو موقع پر پہنچے انکا کہنا ھے کہ گھر سے بیڈ شیٹ تبدیل کرنے کے ساتھ 2 پستول زمین میں دبا دئیے گئے تھے اور ایک کچن میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس نے تینوں برآمد کر لئیے۔سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ھوئے تمام پہلووں پر تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔  60 سالہ فرح  کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM