ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سینئر صحافی عطا الرحمان انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
25 Feb, 2022

25 فروری ، 2022

ویب ڈیسک
25 Feb, 2022

25 فروری ، 2022

سینئر صحافی عطا الرحمان انتقال کرگئے

post-title

سینئر صحافی اور کالم نویس عطاء الرحمن انتقال کرگئے۔  نماز جنازہ میں ہر طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت ،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا

 رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5 بجے پاکستانی چوک اچھرہ  کی جناز گاہ میں قاری حفیظ نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں اہم سیاسی ، سماجی و صحافتی شخصیات کی شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں نیوٹی وی چینل کے سی ای اور چیئرمین سپیریئر گروپ چودھری عبدالرحمان اور چودھری عبدالخالق نے بھی شرکت کی۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار عطاالرحمان  کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ مرحوم عطاالرحمان روزنامہ ''نئی بات ''  اخبار کے گروپ ایڈیٹر تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سینئر مدیر ، کالم نگار اور صحافی عطاءالرحمن کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا  اظہار .

شہباز شریف کا کہنا تھا عطاءالرحمن اسلام، نظریہ پاکستان اور مشرقی اقدار کے امین تھے۔انہوں نے تمام عمر اپنے قلم کی حرمت کی پاسبانی کی اور اس کی سیاہی کو گدلا نہیں ہونے دیا ۔وہ پختہ نظریات کے ساتھ پاکستان کے قومی مفادات ، عوامی حقوق کے تحفظ، اسلامی، مشرقی اورجمہوری اقدار کے لئے قلمی مورچے پر ڈٹے رہے۔ان کی وفات نظریاتی صحافت کا ایک بڑا نقصان ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM